تھانوں میں‌موبائل فون پر پابندی کا حکم ہوا میں‌اڑ گیا -**-

Event Gallery  

Last Event on DC Retirment -Nov 2020

Tehreek-e-Kashmir UK held a Kashmir Conference in The House of Commons in Nov 2018

.....................................................

visit of PM

 today PM ajk visiited out office ....

.....................................................

اولاکوٹ پی آئی ڈی
21 مئی 2022
سید ممتاز کاظمی ڈپٹی کمشنر پونچھ نے کسان کانفرنس کا انتظام کیا جس میں محکمہ زراعت،لائو سٹاک ،اور ایگریکلچر یونیورسٹی پونچھ کے علاؤہ سردار رشید چغتائی سردار لیاقت خان محمد حنیف خان آف دو تھان نے زمینداروں اور کسانوں کو کیش کراپ ،موسمی پھلوں ،زیتون،زعفران ،گلیڈ ،سبزیات وغیرہ پر انتہائی اہم معلومات اور ریسرچ کے متعلق آگاہ کیا جس میں ماہر ین زراعت نے کاشتکاروں کو مکئی کی پیداوار کو بڑھانے کے سلسلہ میں جدید طریقہ کار جس میں زمین کی تیاری، بیج کا انتخاب، کھادوں کا استعمال، جڑی بوٹیوں کا خاتمہ اور دیگر مفید معلومات سے آگاہی دی۔کسان کانفرنس  میں ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے کمشنر پونچھ ڈویثرن انصر یعقوب ڈائریکٹر زراعت سردار زرین ڈائریکٹر ریسرچ محکمہ زراعت خواجہ مسعود اقبال ڈاکٹر عرفان لیکچرار شعبی باٹنی عباسپور پروفیسر ریاض ڈاکٹر گل رانا اسسٹنٹ پروفیسر پونچھ یونیورسٹی نے شرکت کی۔کسان اگاہی کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک میں موجودہ معاشی بدحالی اور عوام کی زراعت سے عدم دلچسپی ہے موجود بدحالی کے دور میں عوام حکومت سے  امید لگا کر بیٹھی ہوئی ہے اور اپنے وقت کا ضائع کر رہے ہیں،کانفرنس کا بنیادی مقصد معاشرے کا ہرفرد میں زراعت سے متعلق شعور کی بیداری تھا تاکہ معاشرے کا ہر فرد شعبہ زراعت اور قومی ترقی میں اپنا کردار ادا کرے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ماہرین زراعت کا کہنا تھا کہ زراعت پر کام کرنے کے لیے کسی بڑے وسائل اور منصوبہ بندی کی ضرورت نہیں قدرت نے زمین پر ہوا پانی کا خود انتظام کیا ہوا ہے اللہ ہی بیچ کو کیمائی عمل سے گزرتا ہے  اور زمین سے پودے کی صورت میں لاتا ہے انسان نے صرف محنت کرنا چھوڑ دی ہے ہم بحیثیت قوم غفلت اور آری کا شکار ہو گئے ہیں مقررین کا کہنا تھا کہ آج مارکیٹ میں زیادہ پیدوار دینے والے جدید بیچ موجود ہیں جن کی پیداواری صلاحیت زیادہ موجود ہے جو وافر مقدار میں مارکیٹ میں دستیاب ہیں مگر معلومات کی کمی اور عدم دلچسپی محنت سے جی چرانے کی وجہ سے زرعی شعبہ ترقی نہیں کر رہا جو لوگ بے روزگار ہیں زراعت پر کام نہیں کرتے جن افراد نے زرعی شعبے پر کام کیا انھوں نے اپنی آمدن ہزاروں سے لاکھوں میں پہنچا دی ہے جن میں سردار رشید چغتائی  جن کا تعلق بنگران سے ہے محمد حنیف جن کا تعلق دو تھان سے ہیسردار لیاقت خان بانی خود کفیل تحریک آف منگ نے زرعی شعبے میں دن رات محنت کر کے نہ صرف امیر ہوئے ہیں بلکے معاشرے کو معاشی اور معاشرتی طور پر بے پناہ فایدہ پہنچایا ہے،ہم۔ نے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں محنت کرنے والے افراد کامیاب کاشتکاروں کو ایک ہی چھت تلے اگھٹا کیا ہے اور زرعی شعبے کی ترقی کے لیے کسان کانفرنس کا انعقاد کیا ہے تاکہ عام عوام میں،شعور بیدار ہو سکے اور وہ خود دیگر ایکٹیویٹی کے ساتھ خود کو شعبہ زراعت کے ساتھ منسلک کریں تاکہ ملک معاشی بدحالی سے محفوظ رہے اس موقع پر خطاب کرتے ہیں کمشنر پونچھ ڈویثرن انصر یعقوب کا کہنا تھا کہ کسان کانفرنس کا انعقاد ڈپٹی کمشنر ممتاز کاظمی کا اور محکمہ زراعت کا اہم کارنامہ ہے ہمارے معاشرے میں لوگ منشیات کی طرف راغب ہو رہے ہیں اگر بحثیت قوم اپنے نوجوان کو  ہم زراعت اور دیگر ایکٹیویٹی کی طرف لے کر جائیں گے اس سے نہ صرف جرائم کا خاتمہ ہو گا بلکے ہمارا معاشرے میں معاشی طور پر استحکام پیدا ہو گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل زراعت طارق محمود بانڈے کا کہنا تھا کہ ایک وقت میں ضلع پونچھ راولاکوٹ آلوکی پیداور میں خود کفیل تھا ہجیرہ سے تتہ پانی گندم کے معاملے میں خود کفیل تھے راولاکوٹ کا سیب پورا پاکستان میں مہشور تھا اگر آج بھی کسان اور عوام لوگ محنت کریں تو ہم غذائی اجناس میں معاملے میں خود کفیل ہو سکتے ہیں کسان کانفرنس کے  انعقاد کا بنیادی مقصد عام عوام مین زراعت سے متعلق شعور  اجاگر کرنا ہے تاکہ  معاشرے کا ہر فرد زراعت اور زراعی شعبے کی طرف راغب ہو سکے۔کسان کانفرنس میں ڈویثرن پونچھ سے کاشتکاران کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔کسان کانفرنس کے محکمہ زراعت اور کاشتکاران نے زرعی اجناس کے سٹال بھی لگائیں ۔۔ شرکاء کانفرنس نے محکمہ اور کاشتکاران کی محنت اور کوشش کا خوب سراہا۔۔

.....................................................

Farmer Conference

 
   
   

.....................................................